بیجنگ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) چین نے امریکہ پر زور دیا کہ وہ چینی کمپنیوں پر عائد تحدیدات پر نظرثانی کرے اور الزام عائد کیاکہ موجودہ تحدیدات سے ایران کو اپنے نیوکلیر پروگرام کے لئے اشیاء حاصل کرنے میں مدد ملے گی۔ ایران پر امریکی دباؤ اور اس کے وسیع دائرہ کار سے پتہ چلتا ہے کہ ایران کے ساتھ کشیدگی صرف امریکہ کے رویہ کا نتیجہ ہے۔ وزارت خارجہ چین کے ایک ترجمان یہ الزام عائد کیا۔
