چین کا جنوبی سوڈان میں سیاسی عبوری عمل تیز کرنے پر زور

   

اقوام متحدہ۔ 19 اگست (یو این آئی)چین نے جنوبی سوڈان میں سیاسی عبوری عمل کو تیز کرنے کو ناگزیر قرار دے دیا۔ اے پی پی کی رپورٹ کے مطابق چین کے نائب مستقل نمائندے سُن لی نے اقوام متحدہ میں کہا کہ جنوبی سوڈان میں سیاسی عبوری عمل کو فوری طور پر آگے بڑھانا ضروری ہے ۔ سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سُن لی نے کہا کہ جنوبی سوڈان دنیا کا سب سے نیا ملک ہے اور اس کا سیاسی عمل راتوں رات مکمل نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے زور دیا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں موجودہ امن معاہدے کے تحت طے شدہ انتظامات پر عمل درآمد تیز کریں اور مذاکرات کے ذریعہ اختلافات ختم کرتے ہوئے سیاسی حل کو امن کا واحد راستہ سمجھیں۔