چین کا سالانہ پارلیمانی اجلاس

   

بیجنگ : چین کی اعلیٰ قانون ساز کونسل پانچ مارچ کو اپنا سالانہ اجتماع منعقد کرے گی۔ سرکاری خبر رساں ادارے شنہوا کے مطابق یہ اجلاس دارالحکومت بیجنگ میں ہو گا۔ نیشنل پیپلز کانگریس کی قائمہ کمیٹی نے یہ فیصلہ آج ہفتے کے روز کیا۔ بتایا گیا ہے کہ اس اجلاس میں حکومتی اقدامات کی رپورٹ پر نظرثانی کے علاوہ 14ویں پانچ سالہ منصوبے پر بحث بھی کی جائے گی۔ واضح رہے کہ سالانہ اجلاس ہر سال مارچ کے اوائل میں ہوتا ہے، تاہم رواں برس کے اجلاس کو کورونا وائرس کی وبا کی وجہ سے مئی تک ملتوی کیا گیا تھا۔