واشنگٹن۔ امریکی ریاست پنسلوینیا میں وفاقی استغاثہ نے چار امریکیوں پر جمعرات کو فرد جرم عائد کی ہے۔ ان پر ایرانی تیل چین کے لیے خریدنے کی سازش کا الزام عاید کیا گیا ہے۔میڈیا کے مطابق ملزمان میں 34 سالہ نکولس ہوون ،39 سالہ ڈینیل رے لن ، 30 سالہ رابرٹ تھائیٹس اور 39 سالہ زینو وانگ پر یہ الزام عائد کیا گیا تھا کہ انہوں نے غیر قانونی طور پر ایرانی خام تیل کی خریداری کا منصوبہ تیار کیا اور پھر اسے ایک خفیہ جہاز کے ذریعے ایک ماہ میں دو بار چین بھیج دیا گیا۔فرد جرم کے مطابق ان لوگوں کو ماہانہ 28 ملین ڈالر منافع ملا۔ ملزمان نے انٹرنیشنل ایمرجنسی اکنامک پاور ایکٹ (آئی ای ای پی اے) اور منی لانڈرنگ کی خلاف ورزی کی ہے۔ملزمان کو فروری 2020 میں گرفتار کیا گیا تھا اور جرم ثابت ہونے پر 45 سال قید اور 1.75 ملین ڈالر جرمانہ کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔امریکی قومی سلامتی کے اسسٹنٹ اٹارنی جنرل جان ڈیمرز نے کہا کہ ایران پر امریکی پابندیوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایک چینی ریفائنری کو ایرانی تیل فروخت کرنے کی سازش کی۔