بیجنگ: جنوبی چین کے گوانگشی ژوانگ آٹونومس علاقے کے پنگگوو شہر میں ایک فیکٹری میں دھماکہ ہونے سے چھ افراد ہلاک ہو گئے ۔ مقامی حکام نے ہفتہ کو یہ معلومات دی۔ حکام کے مطابق جمعہ کی رات تقریباً ساڑھے نو بجے فیکٹری میں دھماکہ ہوا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ اور امدادی کارکن فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور کافی کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ اس حادثے میں چھ لوگوں کی جان چلی گئی، چار دیگر زخمی ہو گئے ۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔ ان کی حالت مستحکم ہے ۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ دھماکہ ہائی ٹمپریچر پگھلے ہوئے ایلومینیم کی وجہ سے ہوا جو ایلومینیم راڈ بننے کے بعد اس عمل کے دوران راڈ کو کولنگ پول میں باہر نکالتے وقت گیس کے اخراج کی وجہ سے ہوا تھا۔ اس واقعہ سے متعلق مقدمہ درج کرلیاگیا اورتفتیش کا عمل شروع کردیا گیا ہے ۔