بیجنگ : سعودی عرب کی جانب سے چین میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی نمائش میں کھجوروں کا اسٹال لگایا گیا ہے۔ینجوان میں ہونے والی نمائش 24 ستمبر تک جاری رہے گی۔ اخبار 24 کے مطابق کھجوروں کے قومی مرکز کے سی ای او ڈاکٹر محمد النویران سے چینی عرب انویسٹمنٹ فنڈ کے وفد نے نمائش کے دوران ملاقات کی۔اس موقع پر النویران نے وفد کو قومی مرکز کے پروگراموں اور اس کی جانب سے پیش کی جانے والی خدمات کے بارے میں بتایا۔ انہوں نے چین کے لیے سعودی کھجوروں کی برآمدات میں اضافے کے موضوع پر فنڈ کے ارکان سے تبادلہ خیال کیا۔ اس سلسلے میں دونوں کے درمیان تعاون کی تدابیر بھی زیر بحث آئیں۔ سعودی عرب سالانہ 1.6 ملین ٹن سے زیادہ پیداوار کے ذریعے دنیا بھر میں سب سے زیادہ کھجوریں برآمد کرنے والا ملک بن گیا ہے۔