چین کی لونار روور چیانگ ای۔4 گاڑی چاند کی سطح پر اتری

,

   

بیجنگ۔3 جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) چین کی لونار روورگاڑی چانگ ای۔4 نے پہلی مرتبہ چاند کی دوردراز سطح پر اترکر تاریخ رقم کی ہے اور اس نے دور دراز نامعلوم مقام کی تصاویر بھی بھیجنا شروع کردی ہے اور یہ کسی کمیونسٹ ملک کی جانب سے خلائی مہم میں سب سے بڑی اور پہلی پیشرفت ہے۔ چائنا نیشنل اسپیس اڈمنسٹریشن (CNSA) نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ اس روور کو جو چینی قمری دیوی کے نام پر چانگ ای۔4 رکھا گیا ہے چاند کے دور دراز علاقہ 177.6 درجہ مشرقی اور 45.5 مغربی طول پر مقامی وقت کے مطابق صبح 10.26 بجے چاند کی سطح پر اتری اور روور نے اپنی پہلی تصاویر بھیجنی بھی شروع کردی جس کو میڈیا میں پیش کیا گیا۔ اس کارنامہ کے بعد چین کی خلائی طاقت میں اس کی بڑھتی ہوئی پیشرفت سے تعبیر کیا جارہا ہے اور امید کی جارہی ہے کہ آئندہ چند دہوں میں چین چاند کی سطح پر انسانی خلائی مشن کو تکمیل دے گا۔