چین کی 70ویں سالگرہ تقریب، ہانگ کانگ کی جھڑپوں میں شدت

   

Ferty9 Clinic

کمیونسٹ چین کی70ویں یوم تاسیس تقاریب منسوخ کرنے کا مطالبہ

ہانگ کانگ ۔29ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) شہر میں احتجاجیوں اور انسداد فسادات پولیس کے درمیان جھڑپوں میں شدت پیدا ہوگئی ۔ جب کہ ہزاروں افراد نے ہڑتال سے متاثرہ شہر میں احتجاجی جلوس نکالا ۔ عالمی احتجاج کے پہلے دن جس کا مقصد کمیونسٹ چین کی 70ویں سالگرہ تقریب کو متاثر کرنا ہے ۔ ہزاروں افراد نے جھڑپوں میں شرکت کی ۔ بیجنگ بڑے پیمانے پر انتہائی سخت رقص و نغمے کے تہوار میں شرکت کی تیاری کررہا ہے تاکہ پیپلز ری پبلک آف چائنا کے یوم تاسیس کے موقع پر جشن منایا جائے ۔ ایک زبردست فوجی پریڈ جو قبل ازیں ملک میں کبھی نہیں دیکھی گئی ، سمجھا جاتا ہے کہ اس موقع پر پیش کی جائے گی ۔ جمہوریت حامی کارکن مالیتی مرکز میں اس عہد کے ساتھ جھڑپوں میں شامل ہوگئے کہ وہ چار ماہ سے جاری اپنی مہم کے دوران آئندہ قومی دن تقاریب سے پہلے جب کہ چین کا 70واں یوم تاسیس منایا جائے گا ، احتجاجی مظاہرین ہانگ کانگ میں ’’ یوم رنج و غم ‘‘ کا اہتمام کریں گے ۔ آن لائن فورمس اور سماجی ذرائع ابلاغ استعمال کرتے ہوئے احتجاجی مظاہرین نے اپیل کی ہے کہ ’’انسداد آمریت‘‘ جلوس عالم گیرسطح پر نکالے جائیں گے ۔ آسٹریلیا اور تائیون میں آج احتجاجی جلوس نکالے گئے ۔ بعض مقامات پر پورے یورپ میں اور بعدازاں شمالی امریکہ میں کسی پیشگی منصوبہ بندی کے بغیر یہ احتجاجی جلوس نکالے گئے جو تقاریب برخاست کردینے کا تلاشی مہم ختم کردینے کا مطالبہ کررہے تھے لیکن پولیس نے آنسو گیاس کے شل داغے لیکن اس سے ہجوم کے حوصلے اور بھی بلند ہوگئے اور وہ ہزاروں کی تعداد میں سڑکوں پر گھومتے نظر آئے ۔ بعض سخت گیر کارکن سب وے اسٹیشنوں میں توڑ پھوڑ میں بھی ملوث ہوگئے ۔ انہوں نے بیانرس اتار پھینکے اورمطالبہ کیا کہ مقررہ 70 ویں سالگرہ تقاریب منسوخ کردی جائیں ۔ انہوں نے عارضی رکاوٹوں کو بھی نذرآتش کردیا ۔ کئی جلوسی ’’ چائنا زی پرچم ‘‘ لہرا رہے تھے ۔ یہ چینی پرچم کی ایک کامیاب نقل ہے جس میں زرد ستارے سواستک کے نشان کی شکل میں شائع کئے گئے ہیں ۔