چین کے جی آنگسو صوبہ میں دھماکہ، 2 افراد ہلاک، دیگر 8زخمی

   

ناجنگ16مئی (سیاست ڈاٹ کام ) چین کے جی آنگسو صوبہ کے دانیانگ شہر میں ایک کارخانے میں ہوئے دھماکے میں دو لوگوں کی موت ہوگئی اور آٹھ دیگر زخمی ہوگئے۔شہر کے ایمرجنسی مینجمنٹ بیورونے ہفتے کو یہ اطلاع دی۔ بیورو کے مطابق لنگکاؤ بستی میں واقع جوتے کے لئے گوند بنانے والے کارخانے میں جمعہ کو صبح گیارہ بجے دھماکہ ہوگیا۔آگ پر دوپہر 1.40 بجے قابو پایا جاسکا۔ زخمیوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے جہاں ایک کی حالت سنگین ہے۔ پولیس واقعہ کی جانچ کررہی ہے ۔اِس دھماکہ کے بعد سارے علاقہ میں دھوئیں کے بادل دیکھے گئے ۔