چین کے خلاف امریکی ریاست کا کورونا وائرس کیس

   

واشنگٹن ۔ 22 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) مسوری پہلی امریکی ریاست بن گئی جس نے چین پر مقدمہ دائر کرتے ہوئے الزام عائد کیا ہیکہ بیجنگ میں کوروناوائرس سے متعلق معلومات چھپائی، اس کی خبر دینے والوں نے ممکنہ افراد کو گرفتار کرلیا اور اس وائرس کی متعدی نوعیت کو جھٹلایا۔ اس کے نتیجہ میں دنیا بھر کے بے شمار ملکوں میں ناقابل تلافی نقصان ہوا اور جانیں تلف ہوئیں۔ یہ کیس مسوری کی یو ایس ڈسٹرکٹ کورٹ فار دی ایسٹر ڈسٹرکٹ میں دائر کیا گیا ہے۔ مسوری اٹارنی جنرل ایرک شمت نے یہ مقدمہ چینی حکومت، برسراقتدار چائنیز کمیونسٹ پارٹی اور دیگر چینی عہدیداروں اور اداروں کے خلاف داخل کیا ہے۔