چیوڑلہ رکن پارلیمنٹ نے 164 وہیل چئیرس تقسیم کئے

   

حیدرآباد 3 مارچ ( این ایس ایس ) چیوڑلہ رکن پارلیمنٹ و کانگریس لیڈر کے وشویشور ریڈی نے غیر منقسم رنگا ریڈی ضلع کے 164 معذور افراد کی مددکی ہے اور ان میں وہیل چئیرس تقسیم کئے ۔ انہوں نے اگریکلچر یونیورسٹی میں منعقدہ تقریب میں یہ وہیل چئیرس تقسیم کئے ۔ انہوں نے اپنے رکن پارلیمنٹ فنڈ سے 1.5 کروڑ روپئے کے صرفہ سے یہ وہیل چئیرس کی تقسیم عمل میں لائی ۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے معذورین سے کہا کہ وہ اپنی زندگیوں کے تعلق سے فکرمند نہ ہوں اور وہ ( وشویشور ریڈی ) ہمیشہ ان کی مدد کیلئے آگے رہیں گے ۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ ریاست کے حکمران معذورین کی فلاح و بہبود کو نظر انداز کر رہے ہیں۔ انہوں نے ریاستی و مرکزی حکومتوں کی معذورین کی مدد کی اپیل کی ۔