ڈائرکٹر انشورنس میڈیکل سرویس کے 100 کروڑ کے اثاثہ جات

   

حیدرآباد۔/5 ڈسمبر، ( سیاست نیوز) بڑے پیمانے پر رشوت خوری میں مبینہ ملوث والی ڈائرکٹر انشورنس میڈیکل سرویسس ( آئی ایم ایس ) ڈاکٹر سی ایچ دیویکا رانی کے 100 کروڑ سے زائد اثاثہ جات کا اینٹی کرپشن بیورو نے پتہ لگایا ۔ بتایا جاتا ہے کہ دیویکا رانی نے اپنے عہدہ کا غیر مجاز استعمال کرکے شہر میں کروڑہا روپئے کے غیر محسوب اثاثہ جات جمع کئے جس میں شیخ پیٹ ولیج جوبلی ہلز میں 3.8 کروڑ مالیتی ولا، 2.65 کروڑ مالیتی فلیٹس، شہر کے مختلف مقامات پر 3.85 کروڑ سے زائد مالیتی دوکانات شامل ہیں۔ اے سی بی نے دیویکا رانی کے شوہر ڈاکٹر پی گرومورتی کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔