ڈائنا سار کی لاکھوں برس قدیم کھوپڑی دریافت

,

   

Ferty9 Clinic

واشنگٹن ۔ 26 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) یونیورسٹی آف کیلیفورنیا میں بائیولوجی کے طالب علم ہیریسن ڈوران کو نارتھ ڈاکوٹا میں کھدوائی کے دوران 65 ملین سال قبل پائے جانے والے ڈائنا سار کی کھوپڑی دریافت ہوئی۔ یہ کھدوائی مائیکل جے لینڈ جیسے آثارقدیمہ ؍ کھدوائی کے ماہر کی نگرانی میں کی گئی تھی۔ اس موقع پر ڈوران نے کہا کہ انہیں بچپن سے ڈائناسار کے بارے میں زیادہ سے زیادہ معلومات حاصل کرنے کی جستجو رہا کرتی تھی اور اب اس قدیم ترین کھوپڑی کی دریافت ان کے لئے بہت بڑی نعمت ہے۔