حیدرآباد 23 جنوری ( پی ٹی آئی ) وزیر صنعت کے ٹی راما راو نے ڈاوس میںجاری ورلڈ اکنامک فورم کے اجلاس میںمختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے صنعتی قائدین سے باہمی ملاقاتیں کیں تاکہ تلنگانہ کو سرمایہ کاری کے مرکز کے طور پر پیش کیا جاسکے ۔ سعودی عرب کے وزیر مواصلات عبداللہ السواحہ نے کے ٹی آر کے ساتھ ڈاوس کے تجارتی اجلاس میں تبادلہ خیال کیا ۔ کے ٹی آر نے سعودی وزیر کو دورہ ہند کیلئے مدعو کیا اور کہا کہ تلنگانہ میں بھی معاشی اشتراک کیلئے بہترین مواقع دستیاب ہیں۔ مہیندرا گروپ کے صدر نشین آنند مہیندرا نے بھی کے ٹی راما راو سے ڈاوس میں ملاقات کی ۔ ایک سرکاری اعلامیہ میں یہ بات بتائی گئی ۔ کوکا کولا کے چیف ایگزیکیٹیو آفیسر جیمس کوئینسی اور کے ٹی آر کی ایک تجارتی اجلاس میں ملاقات ہوئی ۔ اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ کے ٹی آر نے کئی دوسری کمپنیوں کے اعلی ایگزیکیٹیوز کے ساتھ بھی ڈاوس میں جاری اجلاس کے دوران مختلف مواقع پر تفصیلی ملاقاتیں کی ہیں۔