ڈاکٹر اوصاف سعید سعودی عرب میں ہندوستانی سفیر متوقع

,

   

حیدرآباد 5 مارچ ( سیاست نیوز ) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والے آئی ایف ایس عہدیدار ڈاکٹر اوصاف سعید امکان ہے کہ سعودی عرب میں ہندوستان کے آئندہ سفیر ہونگے ۔ ڈاکٹر اوصاف سعید فی الحال سچلس میں ہندوستانی سفیر ہیں۔ اس سے قبل وہ قونصل جنرل متعینہ جدہ ‘ قونصل جنرل متعینہ شکاگو اور قونصل جنرل حج امور کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس کے علاوہ وہ کئی سفارتی عہدوں پر اہم ذمہ داریاں بھی نبھا چکے ہیں۔ معلوم ہوا ہے کہ حکومت ہند ڈاکٹر اوصاف سعید کو سعودی عرب میں ہندوستانی سفیر کی حیثیت سے متعین کرنے پر غور کر رہی ہے ۔