ڈاکٹر اوصاف سعید نے جناب وقارالدین کی فون پر مزاج پرسی کی

   

حیدرآباد۔ 23؍نومبر۔سعودی عرب میں متعینہ ہندوستانی سفیر ڈاکٹر اوصاف سعید نے جناب سید وقارالدین چیف ایڈیٹر رہنمائے دکن کی عاجلانہ صحت یابی کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔ ڈاکٹر اوصاف سعید نے آج ٹیلیفون پر جناب سید وقارالدین کے ہمشیرزادے جناب احمد امیر خان سے بات چیت کرتے ہوئے جناب سید وقارالدین کی صحت سے متعلق معلومات حاصل کی اور اس یقین کا اظہار کیا کہ وہ بہت جلد صحت یاب ہوجائیںگے۔ ڈاکٹر اوصاف سعید نے جناب وقارالدین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ جناب وقارالدین سے ان کے دیرینہ روابط رہے ہیں۔ وہ ریجنل پاسپورٹ آفیسر حیدرآباد تھے تو اس وقت پاسپورٹ آفس جناب وقارالدین کی قیام گاہ کے احاطہ آصف نگر ہی میں تھا۔ اس کے علاوہ انڈو عرب لیگ حیدرآباد کے چیرمین کی حیثیت سے جناب وقارالدین کی ہند۔عرب تعلقات کے استحکام میں جو خدمات رہی ہیں اس کی وجہ سے وہ سفارتی حلقوں میں بھی کافی مقبول ہیں۔