ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کے پی جی امتحانات

   

حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : ڈاکٹر بی آر امبیڈکر اوپن یونیورسٹی کی جانب سے اس کے پوسٹ گریجویٹ سالانہ امتحانات (Spell-1) 3 جولائی سے منعقد کئے جائیں گے ۔ سال دوم ایم اے ۔ اکنامکس ، ہسٹری ، پولیٹیکل سائنس ، پبلک ایڈمنسٹریشن ، سوشیالوجی ، انگلش ، تلگو ہندی ، اردو ، ماس کمیونیکیشن اینڈ پبلک ریلیشنس ، ایم کام اور ایم ایس سی ( میاتھمیٹکس ، فزیکس ، کیمسٹری ، باٹنی ، زوالوجی ) انوائرنمنٹل سائنس سائیکالوجی ، ایم بی اے ( سال واری ) MLISC ، BLISC ، تمام پی جی ڈپلوماس اور سرٹیفیکٹ پروگرامس کے امتحانات کا 3 جولائی سے آغاز ہوگا ۔ مذکورہ پروگرامس کے لیے سال اول پی جی امتحانات کا آغاز 10 جولائی سے ہوگا ۔ رجسٹریشن کیلئے طلبہ braouonline.in ملاخطہ کرسکتے ہیں ۔ درخواست کی آخری تاریخ 2 جون ہے ۔ تفصیلات کیلئے ان کے اسٹیڈی سنٹر یا کال سنٹر 18005990101 یا 7382929570 پر ربط کرسکتے ہیں ۔
ہائی ٹیکس پر B2B صنعتی نمائش
حیدرآباد ۔ 6 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : جنوبی ہند کی بڑی B2B انڈسٹریل مشینری اینڈ انجینئرنگ نمائش 12 تا 14 مئی ہائی ٹیکس پر منعقد ہوگی ۔ اس میں مکل بھر سے 125 نمائش کنندگان 500 سے زیادہ مشینس کا ڈسپلے کریں گے ۔ نمائش میں 400 سے زائد برانڈس کا ڈسپلے ہوگا ۔ سہ روزہ نمائش وزیٹرس کیلئے 11 بجے دن تا 7 بجے شام کھلی رہے گی ۔ داخلہ کی انٹری فیس نہیں ہے ۔