ڈاکٹر جے گیتا ریڈی کی کانگریس اقلیتی قائدین سے ملاقات

   

نیالکل۔سابق ریاستی وزیر ورکنگ پریسیڈنٹ کانگریس پارٹی ڈاکٹر جے گیتاریڈی نے سابق نمائندہ کونسلر بلدیہ محمد اطہر غوری کی قیام گاہ پہنچ محلہ گڑھی پہنچ کر افراد خاندان سے ملاقات کی اور عیدالفطر کی مبارکباد پیش کی ۔ ڈاکٹر گیتاریڈی نے کہا کہ عیدالفطر ہندو مسلم قومی یکجہتی کی ثبوت دینے والی عید ہے۔ سابق کونسلر بلدیہ محمد اطہر غوری نے ڈاکٹر گیتاریڈی کوان تصویر کا پورٹریٹ پیش کیا۔ محمد اطہر غوری سابق نمائندہ کونسلر بلدیہ نے کہا کہ سابق ریاستی وزیر ڈاکٹر گیتاریڈی نے حلقہ اسمبلی ظہیرآباد میں تمام طبقات اقلتیوں کیلئے تعلیمی شعبہ جات اور صنعتیں کے قیام میں اپنی نمایاں خدمات کو انجام دیا ہے اس موقع پر میر جاوید علی منیجنگ پارٹنر جے جے کنسٹرکشن اطہر غوری سابق نمائندہ کونسلر گریدھر ریڈی ایم پی پی محمد صدر الدین غوری سینئر کانگریس قائد خواجہ میاں سابق نائب صدرنشین بلدیہ محمد جمیل سابق ایم پی ٹی سی کے نرسملو صدر ٹاون کانگریس ویگر موجود تھے ۔