ایان ہاسپٹل کنکامامیڈی میں مریضوں کا ہجوم
حیدرآباد۔ 22؍دسمبر (پریس نوٹ) ڈاکٹر محمد وزارت رسول خان فری میگا میڈیکل اینڈ ہیلت کیمپ ایان ہاسپٹل کنکامامیڈی معین آباد آر آر ڈسٹرکٹ تلنگانہ پر عوام کے بے حد اصرار پر ہاسپٹل انتظامیہ نے اس فری میگا ہیلت کیمپ کو توسیع کرتے ہوئے اسے 23دسمبر سے 31؍دسمبر 2019تک بڑھایا گیا ہے اور اس کیمپ پر مریضوں کے امراض کو دیکھتے ہوئے ہاسپٹل انتظامیہ نے اسے اور بھی عصری طریقہ سے انجام دینے کا فیصلہ کیا۔ محترمہ شاداں وزارت رسول خاں کی راست نگرانی میں چلنے والا یہ کیمپ جو 24گھنٹے ماہر و تجربہ کار ڈاکٹرس و طبی عملہ کی موجودگی میں دن رات مریضوں کی خدمات انجام دے رہا ہے جس میں نہ صرف میجر سرجریز، مائنر سرجریز، Ultra Sound، CT Scan، 2D Echo، Memo Graphy کے علاوہ تمام خون کے معائنہ جس میں ٹائیفائیڈ، ڈینگو، ملیریا وغیرہ بھی شامل ہے کئے جائیںگے۔ او رادویات، فری ناشتہ و لنچ، عشائیہ، آمد و رفت کی مفت سہولتیں شامل ہوںگی۔