ڈاکٹر پر حملہ کیخلاف نیلوفر ہاسپٹل کے جونیر ڈاکٹرس کا احتجاج

   

حیدرآباد 17 فروری (سیاست نیوز) نیلوفر ہاسپٹل کے جونیر ڈاکٹرس نے دواخانہ میں زیرعلاج کمسن لڑکی کے فوت ہونے پر اس لڑکی کے انکل کے ایک جونیر ڈاکٹر پر حملہ کے واقعہ کے خلاف ہاسپٹل کے سپرنٹنڈنٹ کے آفس کے قریب احتجاجی مظاہرہ کیا اور ہاسپٹل کے احاطے میں سکیورٹی انتظامات سخت کرنے کا مطالبہ کیا۔ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ دس ماہ کی بچی اسریٰ بیگم ایک ہفتہ سے زیرعلاج تھی، ڈاکٹرس کی ہدایت کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اس لڑکی کو دودھ پلایا گیا جس کے نتیجہ میں اس کی حالت بگڑ گئی اور وہ فوت ہوگئی۔