ڈاکٹر کفیل ’میڈیکل ایجوکیشن‘ کے دفتر سے منسلک

   

ہائیکورٹ کی پھٹکار کے بعد یوگی حکومت کا اقدام
الہ آباد: یوگی حکومت اور محکمہ صحت کو الہ آباد ہائی کورٹ کی پھٹکار لگنے کے بعد اب ریاست کا محکمہ صحت حرکت میں آ گیا ہے۔ اسی ضمن میں محکمہ نے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں بچوں کی موت کے بعد معطل شدہ ڈاکٹر کفیل خان کو ڈائریکٹر میڈیکل ایجوکیشن سے منسلک کر دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل منیش گوئل نے کل یہ اطلاع دی۔ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل منیش گوئل نے بتایا کہ دیگر معاملوں میں بھی معطلی کی کارروئی کی گئی ہے جو تاحال پوری نہیں ہوئی ہے۔ اس سے بچوں کی موت کے معاملہ میں معطلی ہٹ جانے کے بعد بھی کوئی فرق نہیں پڑے گا۔ عدالت نے اب عرضی پر 14 دنوں کے اندر حقائق حلف نامہ کے ذریعے داخل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ڈاکٹر کفیل خان کے معاملہ کی ہائی کورٹ میں آئندہ سماعت 31 اگست کو ہوگی۔ خیال رہے کہ 6 اگست کو سماعت کے دوران ہائی کورٹ نے ریاستی حکومت سے پوچھا تھا کہ چار سال مکمل ہو جانے کے بعد بھی محکمہ کی کارروائی پوری کیوں نہیں ہو سکی ہے۔ اس پر ریاستی حکومت نے چہارشنبہ کو جواب داخل کیا۔وہیں، ڈاکٹر کفیل خان سے وابستہ ایک اور معاملہ میں داخل کی گئی عرضی پر سماعت مؤخر ہو گئی ہے۔