ڈاکٹر کویتا ریڈی کے اعزاز میں تہنیتی تقریب کا انعقاد

   

نظام آباد ۔ 24 مارچ (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر چیئرپرسن کے عہدہ پر نامزد کیے جانے پر ڈاکٹر کویتا ریڈی کے اعزاز میں آج نظام آباد میں ان کی رہائش گاہ پر تہنیتی تقریب سابق کارپوریٹر سینئر کانگریس کی قائد صابر علی کی جانب سے منعقد کی گئی ان کی شال پوشی اور گلپوشی انجام دی گئی۔ اس موقع پر مختلف سماجی و سیاسی شخصیات نے شرکت کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق کارپوریٹر صابر علی نے ڈاکٹر کویتا ریڈی کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ مہیش کمار گوڑ اور پی سدرشن ریڈی نے ایک قابل اور باصلاحیت ڈاکٹر کو اس اہم عہدہ پر فائز کیا ہے، جس سے کانگریس پارٹی کا وقار مزید بلند ہوگا۔ ڈاکٹر کویتا ریڈی تجرب کار ڈاکٹر کے علاوہ سماجی کارکن بھی ہے انہوں نے کئی مثالی کاموں کو انجام دیتے ہوئے نظام اباد کی عوام کی ہمیشہ تائید حاصل کی کویتا ریڈی کی نامزدگی پر صابر علی نے چیف منسٹر ریونت ریڈی سے اظہار تشکر بھی کیا۔اس موقع پر محمد احمد کارپوریٹر، عقیل احمد،سابق کارپوریٹر مسعود، اعجازترجمان کانگریس پارٹی، اسد حمدان، محمد جاوید، محمد راشد، ٹی سرینواس، عبد الواحد، انور بیگ، محمد فاروق کے علاوہ دیگر نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔