ڈاکٹر کی لاپرواہی پر کمسن بچی فوت

   

متوفی کے رشتہ داروں کا الزام ، کاغذ نگر میں خانگی دواخانہ کے روبرو احتجاج

کاغذ نگر ۔ 28 ۔ ستمبر : ( سیاست نیوز ) : کاغذ نگر کے بچوں کے خانگی دواخانہ سائی رام دواخانہ میں 28 ستمبر کے روز ایک معصوم بچی کی موت ہونے پر دواخانہ کے روبرو بچی کے والدین اور رشتہ داروں کی جانب سے احتجاجی دھرنا کرتے ہوئے اور ڈاکٹر کے خلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب ضلع کے بی آصف آباد کے کاغذ نگر مستقر کے خانگی بچوں کا دواخانہ سائی رام دواخانہ میں آج اچانک ایک معصوم بچی کی موت ہونے پر رشتہ داروں کی جانب سے بچوں کے دواخانہ کے روبرو معصوم بچی کی نعش کے ساتھ احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا گیا ۔ بعد ازاں اس کی اطلاع ملتے ہی ایم آر پی ایس ضلع قائد کیشو راؤ مادیگا نے اپنے حامیوں کے ساتھ بچوں کے دواخانہ پہنچ کر معصوم بچی کی موت کے بارے میں جانکاری حاصل کی ۔ بعد ازاں سائی رام دواخانہ کے روبرو ڈاکٹر کی لاپرواہی سے فوت ہونے والی معصوم بچی کی نعش اور ورثا کے ساتھ دواخانہ کے روبرو احتجاج اور دھرنا دیتے ہوئے کہا کہ ریاستی حکومت اور متعلقہ اعلیٰ عہدیداروں سے مطالبہ ہے کہ بغیر اجازت بچوں کا دواخانہ چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے اور معصوم بچی کی موت کے ذمہ دار دواخانہ کے ڈاکٹرس اور اسٹاف کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے انصاف کرنے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اور فوراً اعلیٰ عہدیداروں کی جانب سے ضلع میں بغیر اجازت چلائے جارہے بچوں کے دواخانوں کی انکوائری کرتے ہوئے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا اور ڈاکٹر کی لاپرواہی سے معصوم بچی کی جان لینے والے ڈاکٹر کے خلاف قتل کا کیس رجسٹر کرتے ہوئے معصوم بچی کے ورثا کو ایکس گریشیا اور معاوضہ دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔ اس سلسلہ میں کاغذ نگر پولیس نے کیس رجسٹر کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ۔۔