ڈبلیو ٹی سے کے فائنل مقابلے سے قبل بی سی سی آئی نے کیا بڑا اعلان، انڈین کرکٹ ٹیم کے کٹ اسپانسر میں ہوئی تبدیلی ۔ جانیے کیا ہے پورا معاملہ

   

نئی دہلی:ٹیم انڈیا کا کٹ اسپانسر اب کلر (Killer) نہیں ہوگا بلکہ ’جرمن اسپورٹس برانڈ‘ ایڈیڈس (adidas)اب ٹیم انڈیا کا کٹ اسپانسر بننے جارہا ہے۔
آپ کو بتا دیں کہ بی سی سی آئی سکریٹری جے شاہ نے ٹوئٹ کرکے اس بات کی اطلاع دی ہے۔ اب ہندوستانی ٹیم کی جرسی پر کلر (killer) نہیں بلکہ اڈیڈاس (Adidas) کا لوگو نظر آنے والا ہے۔ بورڈ سکریٹری جئے شاہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ’ مجھے یہ بتاتے ہوئے بے حد خوشی ہورہی ہے کہ کٹ اسپانسر کے طور پر بی سی سی آئی نے اڈیڈاس کمپنی کے ساتھ معاہدہ کیا ہے۔ ہم کرکٹ کو آگے بڑھانے کے لیے پابند عہد ہے اور اب دنیا کی سب سے بڑی اسپورٹس ویئر کمپنی کے ساتھ معاہدہ کرکے کافی خوش ہیں۔‘

ٹیم انڈیا نے آئی پی ایل سےپہلے آخری انٹرنیشنل میچ گھریلو سرزمین پر 19 مارچ کو آسٹریلیا کے خلاف کھیلا تھا جس میں کھلاڑیوں کی جرسی پر Killer کا لوگو دیکھنے کو ملا تھا۔
علاوہ ازیں خواتین کرکٹ ٹیم نے جنوبی افریقہ کی میزبانی میں کھیلے گئے ویمنس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں جو جرسی پہنی تھی، وہ کلر کے لوگوں کے ساتھ ہی تھی۔

واضح ہوکہ کہ کلر کمپنی کے ساتھ بی سی سی آئی کا معاہدہ 31 مئی کو ختم ہورہا ہے۔ جس کے بعد 7 سے 11جون کو کھیلے جانے والے ورلڈ ٹسٹ چمپئن شپ کے فائنل میں ٹیم انڈیا ایڈیڈس لوگوں کی جرسی پہنے ہوئے نظر آسکتے ہیں۔