ممبئی۔ ہندوستان کی تجربہ کار لیگ اسپنر پونم یادیوکا ماننا ہے کہ ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) نہ صرف سینئرکھلاڑیوں کو ٹیم میں واپس آنے کا بہترین موقع فراہم کرے گی، بلکہ یہ نوجوان کھلاڑیوں کے لیے بین الاقوامی ستاروں سے سیکھنے کا باعث بھی ہوگی۔ دہلی کیپٹلزکی کھلاڑی جو قومی ٹیم میں اپنی جگہ دوبارہ حاصل کرنے کے لیے ڈبلیو پی ایل کا راستہ اختیارکرنے کی امید کررہی ہے، انہوں نے مزید کہا کہ یہ ٹورنمنٹ ہندوستانی خواتین کی کرکٹ کو اگلے درجے تک لے جائے گا۔31 سالہ پونم نے آخری بار ہندوستان کے لیے گزشتہ سال مارچ میں بنگلہ دیش کے خلاف ایک ونڈے میں کھیلا تھا اور انہیں دہلینے ڈبلیو پی ایل کے لیے 30 لاکھ روپے میں خریدا تھا۔