حیدرآباد 16 ڈسمبر ( سیاست نیوز ) بنسی لال پیٹ میںحکومت کی ڈبل بیڈ روم مکانات ہاوزنگ اسکیم کے تحت تعمیر کردہ مکانات کا کل جمعہ کو افتتاح کیا جائیگا ۔ وزیر بلدی نظم و نسق کے ٹی راما راؤ 248 مکانات جملہ 18 بلاکس میں استفادہ کنندگان کے حوالے کرینگے ۔ مرکزی وزیر جی کشن ریڈی ‘ ریاستی وزیر افزائش مویشیان ٹی سرینواس یادو ‘ مئیر جی وجئے لکشمی اور دوسرے منتخب عوامی نمائندے افتتاحی تقریب میں شرکت کرینگے ۔ یہاں عوام کیلئے بنیادی سہولیات کا بھی انتظام کیا گیا ہے ۔