ممبئی ۔ مہاراشٹرا انسداد دہشت گردی دستہ نے منشیات کے ایک تاجر پرویز خان عرف چنکو پٹھان کو گرفتار کرلیا ہے جو کہا گیا ہے کہ انڈور ورلڈ ڈان داود ابراہیم کا قریبی ساتھی ہے ۔ ایک عہدیدار نے بتایا کہ 40 سالہ چنکو پٹھان سابقہ ڈان کریم لالہ کا رشتہ دار ہے اور اسے منشیات کنٹرول بیورو نے نوی ممبئی میں اس کے گھر سے گرفتار کیا ہے ۔ بعد کی کارروائی میں منشیات کنٹرول بیورو نے بھاری مقدار میں منشیات ‘ غیر محسوب نقد رقم زائد از 2 کروڑ روپئے اور دو بندوقیں بھی ضبط کی ہیں۔ یہ ضبطی ڈونگری اور جنوبی ممبئی کے کچھ علاقوں میں دھاوے کرتے ہوئے عمل میں لائی گئی ہے ۔ اے ٹی ایس نے اکٹوبر میں دو افراد سہیل سید اور ذیشان کو بھی ڈرگس کیس میں گرفتار کیا تھا جن سے پوچھ تاچھ میں پٹھان کا نام سامنے آیا تھا ۔