ڈنمارک میں شاپنگ سنٹرز کھولنے کا اعلان

   

ڈاوین ۔ 8 مئی (سیاست ڈاٹ کام) عالمی وباء کورونا وائرس کے سبب لاک ڈاوین میں بند کیے گئے ڈنمارک کے شاپنگ سینٹرز 11 مئی سے کھولنے کا اعلان کر دیا گیا، ناروے میں پیر سے اسکول کھولے جائیں گے۔ڈنمارک میں 11 مئی سے شاپنگ سینٹرز کھولنے کا فیصلہ سامنے اییا ہے ، ملک میں ریسٹورنٹ اور عبادت گاہیں بھی ایک ہفتے بعد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ڈنمارک میں مارچ کے وسط سے لاک ڈاوین شروع کیا گیا تھا، وہاں پرائمری اسکول اور چھوٹی دکانیں 15 اپریل سے کھول دی گئی تھیں۔اس کے علاوہ 14مارچ سے بند ملک کی سرحدوں سے متعلق فیصلہ یکم جون کو متوقع ہے۔دوسری جانب ناروے میں حکومت نے پیر سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیاہے، حکومتی اعلان کے مطابق ثقافتی اور کھیلوں کی سرگرمیاں 15 جون سے شروع کرنے کی اجازت ہو گی۔واضح رہے کہ ناروے میں بھی کے جی اسکول 20 اپریل سے کھول دیئے گئے تھے۔