ڈونالڈ ٹرمپ کو تیسری بار صدر بنانےآئینی ترمیم کی کوششیں

   

واشنگٹن : حال ہی میں دوسری میعاد صدارت کیلئے عہدہ سنبھالنے والے ڈونالڈ ٹرمپ کی تیسری مدت کیلئے آئینی ترمیم کے لیے کوششیں شروع کردی گئیں۔ رپورٹس کے مطابق ری پبلکنز نے صدر ٹرمپ کی تیسری مدت کے لیے آئینی ترمیم کے لیے کوششیں شروع کردیں اور اس سلسلے میں امریکہ میں صدر کو تیسری بار منتخب کرنے کی قرارداد پیش کردی گئی۔رپورٹس کے مطابق امریکہ میں کوئی بھی صدر 2 بار سے زیادہ اپنے عہدے پر نہیں رہ سکتا اور 2 بار صدر رہنے والے کو اگلا الیکشن لڑنے کی اجازت بھی نہیں ہے۔تاہم اب قانون میں ترمیم کی تیاری کی جارہی ہے تاکہ موجودہ صدر ٹرمپ کو تیسری بار بھی صدر منتخب کرنے کی راہ ہموار کی جاسکے۔ایوان میں ترمیم کی قرارداد کانگریس مین اینڈی اوگلیس نے پیش کی، ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ نے خود کو انقلابی شخصیت ثابت کیا ہے اور وہ امریکہ کو عظیم بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔