ڈونالڈ ٹرمپ کے اعزاز میں صدر جمہوریہ کا عشائیہ

,

   

نئی دہلی 25 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے اعزاز میں صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے راشٹرپتی بھون میں سرکاری عشائیہ کا اہتمام کیا ۔ ڈونالڈ ٹرمپ دو روزہ دورہ ہند کی آخری مصروفیت میں یہاں پہونچے تھے ۔ ٹرمپ کے ساتھ خاتون اول میلانیہ ٹرمپ بھی تھیں جن کا راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ کووند اور خاتون اول سویتا کووند نے استقبال کیا ۔ صدر جمہوریہ ڈونالڈ ٹرمپ کو دربار ہال لے گئے جہاں انہوں نے گوتم بدھا کے مجسمہ کا مشاہدہ کیا جو 5 ویں صدی عیسوی کا ہے ۔ اس کے علاوہ وہاں کئی ہندوستانی قائدین کی تصاویر بھی انہوں نے دیکھیں۔ بعد ازاں دونوں صدور رسمی بات چیت کیلئے پہونچے جہاں رام ناتھ کووند نے کہا کہ ہند ۔ امریکہ تعلقات کی اہمیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ کثیر تعداد میں لوگ صدر ٹرمپ کے اسقبال کیلئے پہونچے تھے ۔ کووند نے کہا کہ امریکہ ایک قابل قدر دوست ہے اور ہندوستان دونوں ملکوں کے مابین تعلقات کو آگے بڑھانے کے عہد کا پابند ہے ۔ امریکی صدر نے کہا کہ ان کے یہ دو دن انتہائی کارآمد رہے ہیں۔

صدر ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ واپس ‘ مودی کا اظہار تشکر
نئی دہلی 25 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ اپنے تقریبا 36 گھنٹے کے دورہ ہند کی تکمیل کے بعد وطن واپس ہوگئے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے ہندوستان کا دورہ کرنے پر ان سے اظہار تشکر کیا ہے ۔ مودی نے کہا کہ ہم نے باہمی تعلقات کو بہتر بنانے میں اس موقع پر بہت اچھی پیشرفت کی ہے ۔ یہ دورہ بہت شاندار رہا ہے ۔