ڈوول کی سری لنکائی وزیراعظم سے بات چیت

   

Ferty9 Clinic

کولمبو : ہندوستان کے قومی سلامتی مشیر اجیت ڈوول نے جمعہ کو سری لنکائی وزیراعظم مہندا راجہ پکسے سے ملاقات کی اور ملک کے ڈیفنس سکریٹری سے بھی ملے تاکہ قابل قدر باہمی تعاون کو آگے بڑھایا جاسکے جو خطہ میں امن و سلامتی میں اپنا رول ادا کرتا ہے۔ ڈوول ہندوستان، سری لنکا اور مالدیپ کے مابین سہ فریقی مذاکرات کے لئے جمعہ کو کولمبو پہونچے۔ بحریہ کے شعبہ میں باہمی تعاون پر زور دیا جائے گا۔ سری لنکا چوتھی نیشنل سکیورٹی اڈوائزر میٹنگ کی میزبانی کررہا ہے۔ یہ اجلاس 6 سال بعد منعقد ہورہا ہے۔ آخری میٹنگ نئی دہلی میں ہوئی تھی۔