حیدرآباد /3 جولائی ( سیاست نیوز ) صدرنشین تلنگانہ ہائیر ایجوکیشن پروفیسر وی بالاکرشنا ریڈی نے کہا کہ ریاست کے ڈگری کورسیس میں داخلوں کیلئے منعقد کئے جانے والے اسپاٹ داخلوں میں غیر مقامی طلبہ کو بھی داخلے لینے کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔ ڈگری کورسیس کے داخلوں میں مقامی اور غیر مقامی مسئلہ پیدا ہونے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے پروفیسر وی بالاکرشنا ریڈی نے کہا کہ فی الحال DOST تیسرے مرحلے کی نشستوں پر داخلے کا عمل مکمل ہوگیا ہے۔ انجیئنیرنگ کے آخری مرحلے کے کوسنلنگ کے اختتام کے بعد آخری مرحلے دوست داخلوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔ اس کے بعد مخلوعہ رہ جانے والی نشستوں کیلئے اسپاٹ داخلوں کا انعقاد کیا جائے گا ۔ جس میں غیر مقامی طلبہ داخلے حاصل کرسکتے ہیں۔ اتفاق سے ایک کالج میں ایک نشست کیلئے مقامی اور غیر مقامی طلبہ میں مقابلہ ہوا تو پہلی ترجیح مقامی طلبہ کو دی جائے گی ۔ 2