بھوپال ۔ 3ستمبر ۔( سیاست ڈاٹ کام) سینئر کانگریس لیڈر ڈگ وجئے سنگھ پر اپنے حملے میں شدت پیدا کرتے ہوئے مدھیہ پردیش کے وزیر جنگلات اُمنگ سنگھار نے آج سابق چیف منسٹر کو ریاست میں خود اپنی پارٹی کی سربراہی والی حکومت کو بلیک میل کرنے کا مورد الزام ٹھہرایا ۔ قبل ازیں اتوار کو صدر کانگریس سونیا گاندھی کو موسومہ مکتوب میں سنگھار نے دعویٰ کیا تھا کہ ڈگ وجئے ریاست کی کمل ناتھ حکومت کو غیرمستحکم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ۔ ان تبصروں سے اشارہ ملتا ہے کہ ریاست میں گروہ واری جھگڑا ہے ، جہاں کانگریس 15 سال اپوزیشن میں رہنے کے بعد 9 ماہ قبل اقتدار میں آئی ہے ۔