ڈیزل کی گاریوں پر امتناع عائد کرنے پر حکومت کا غور

,

   

12 سال پرانی گاڑیاں ختم کرنے کا منصوبہ ۔ آلودگی پر قابو اپنے کے اقدامات کا آغاز
حیدرآباد۔/13 فبروری، ( سیاست نیوز) ریاست بالخصوص حیدرآباد میں ماحولیات کو آلودہ بنانے والی ڈیزل کی گاڑیوں پر پابندیاں عائد کرنے حکومت اقدامات پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے ۔ ابتدائی اقدام کے طور پر سب سے پہلے حیدرآباد میں ڈیزل کی گاڑیوں پر پابندی عاید کرنے محکمہ ٹرانسپورٹ جلد منصوبہ حکومت کو پیش کرے گا جبکہ حکومت فی الوقت دہلی میں درپیش ماحولیات آلودگی کا مسئلہ حیدرآباد پہنچنے تک انتظارکئے بغیر احتیاطی اقدامات کے ساتھ چوکسی اختیار کرنے پر سنجیدگی سے غور کررہی ہے۔ ضلع کلکٹرس کی کانفرنس میں چیف منسٹر چندر شیکھر راؤ نے ماحولیاتی آلودگی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ اس مسئلہ سے نمٹنے قبل از وقت موثر اقدامات کی ضرورت ہے اور شہری علاقوں میں زیادہ شجرکاری پروگرام منظم کرنے کے علاوہ ڈیزل کی گاڑیوں کا تدارک کرنے اقدامات کی ضرورت ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ سابق میں محکمہ ٹرانسپورٹ کی جانب سے پیش کردہ تجاویز پر از سر نوغور کرکے ممتاز ماہرین ماحولیات کی رپورٹس کی تفصیلات کی بنیاد پر نئی تجاویز پیش کرنے جیسے اُمور پر عہدیداروں کو خصوصی توجہ دیتے ہوئے اقدامات کا فیصلہ کیا گیا۔ سمجھا جاتا ہے کہ اس تعلق سے تلنگانہ موٹر وہیکل ایکٹ میں مناسب ترمیم پر محکمہ سنجیدگی سے غور کررہا ہے اور اس طرح نئے جرمانوں سے متعلق تجاویز پیش کرکے موجودہ موٹر وہیکل قانون میں تبدیلی کرنے کے اقدامات کئے جائیں گے ۔ محکمہ ٹرانسپورٹ ذرائع کے مطابق حیدرآباد کی سڑکوں پر تقریباً 15 لاکھ ڈیزل کی گاڑیاں چلائی جارہی ہیں اور ان کے ذریعہ کاربن خارج ہورہا ہے ۔ اس صورتحال کو پیش نظر رکھتے ہوئے ڈیزل گاڑیوں کی تعداد میں اضافہ روکنے حکومت غور کررہی ہے۔ علاوہ ازیں 12 سال پرانی ڈیزل کی گاڑیوں پر پابندی عائد کرنے پر بھی غور کیا جارہا ہے۔