ڈیس موئنیس میں طوفان کی وارننگ، ٹرمپ کی ریالی منسوخ

   

واشنگٹن: امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے سمندری طوفان کے خطرے کے پیش نظر اس ہفتے کے آخر میں آئیووا میں ہونے والی اپنی ریالی منسوخ کر دی ہے ۔ ٹرمپ نے ہفتہ کے روز اپنے ‘ٹروتھ سوشل نیٹ ورک’ پر، پروگرام شروع ہونے سے چند گھنٹے پہلے کہا ‘‘آئیووا میں ٹورنیڈو واچ۔ ہمارے عظیم محب وطن لوگوں کی حفاظت کیلئے ہمیں آج کی ریلی کو ملتوی یا منسوخ کرنے کے لیے کہا گیا ہے ، جس کیلئے تمام تیاریاں کر لی گئی ہیں۔ ٹرمپ نے اپنے حامیوں سے طوفان کے خطرے کو دیکھتے ہوئے محفوظ مقامات پر چلے جانے کیلئے کہا ہے۔