ڈیف ونڈے ورلڈکپ ملتوی

   

دبئی۔25 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) کورونا وائرس کے باعث نومبر میں متحدہ عرب امارات میں ہونے والاڈیف ونڈے کرکٹ ورلڈ کپ ملتوی کر دیا گیا۔ یہ فیصلہ اعلی عہدیداروں سے مشاورت کے بعد کیا گیا۔سی ای او ڈیف انٹر نیشنل کرکٹ کونسل ظہیر الدین بابر نے کہا ہے کہ کھلاڑیوں کی صحت اور حفاظت کی وجہ سے یہ فیصلہ اتفاق رائے سے کیا گیا ہے۔