ڈینگو سے ایک ہی خاندان کے چار افراد فوت

   

منچریال میں 15 دنوں کے اندر المناک واقعہ پر عوام میں تشویش
حیدرآباد۔/30 اکٹوبر، ( سیاست نیوز)منچریال مستقر پر واقع سری سری نگر مقام کے ساکن ایک ہی خاندان سے تعلق رکھنے والے چار افراد کی ڈینگو بخار سے موت واقع ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق بتایا جاتا ہے کہ مذکورہ چار متاثرہ افراد کو سکندرآباد میں واقع یشودھا ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ایرا سونا نامی شادی شدہ خاتون جو حاملہ بھی تھی یشودھا ہاسپٹل میں دوران علاج ہی زچگی ہونے پر لڑکا تولد ہوا اور اس زچگی ہونے کے مختصر وقفہ کے بعد سونا نامی خاتون کی موت واقع ہوگئی۔ اسی طرح اسی خاندان کے دیگر تین افراد جو کہ ہاسپٹل میں زیر علاج تھے جن میں مہلوک سونا کا شوہر نانا کے علاوہ سونا کی لڑکی بھی گزشتہ دنوں ڈینگو بخار سے فوت ہوچکی ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ گزشتہ پندرہ یوم کے دوران منچریال مستقر کے ساکن ایک ہی خاندان کے چار افراد کی ڈینگو بخار سے موت واقع ہوئی۔