ڈی۔8 اجلاس ، صدر اردغان قاہرہ روانہ

   

انقرہ : صدر رجب طیب اردغان ترقی پذیر آٹھ ممالک کی معاشی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کے لیے مصر کے دارالحکومت قاہرہ روانہ ہوگئے ہیں۔ڈی-8 کے ممبران آخری بار جون میں استنبول میں یکجا ہوئے تھے جہاں ایک غیر معمولی اجلاس میں غزہ کے مسئلے پر بات چیت کی گئی تھی۔قاہرہ میں ہونے والے اجلاس میں معاشی تعلقات کے ساتھ ساتھ علاقائی اور عالمی مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔اردغان اجلاس کے دوران کچھ ریاستوں اور حکومتوں کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے۔صدر اردغان رہنماؤں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں میں دو طرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال کریں گے جبکہ اسرائیل کی فلسطین اور لبنان میں جاری جارحیت پر بھی بات چیت کی جائے گی۔ملاقاتوں میں خطے میں امن کے قیام کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات بھی زیر غور ہوں گے۔ڈی-8 میں ترکیہ کے علاوہ بنگلہ دیش، مصر، انڈونیشیا، ایران، ملائیشیا، نائجیریا اور پاکستان شامل ہیں۔