حیدرآباد۔ ڈیفنس ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن(ڈی آرڈی او)پی ایم کیرس فنڈس کے تحت اندرون تین ماہ 380میڈیکل آکسیجن پلانٹس قائم کرے گا۔ میڈ یکل آکسیجن پلانٹ(ایم اوپی)ٹکنالوجی کی تیاری ڈی آرڈی او نے کوویڈ 19کے مریضوں کیلئے آکسیجن کے بحران سے لڑنے کے لئے کی ہے ۔یہ آکسیجن پلانٹ فی منٹ ایک ہزار لیٹرس کی گنجائش کے حامل ہیں۔اس سسٹم کے ذریعہ 5 ایل پی ایم کے بہاو کی شرح سے 190 مریضوں کی ضرورت کی تکمیل کی جاسکتی ہے ۔ٹرانسفرآف ٹکنالوجی کی تیاری ٹاٹا اڈوانسڈ سسٹمس لمیٹیڈ بنگالورو اور ٹری ڈنٹ نیومیٹکس پرائیویٹ لمیٹیڈ کوئمبتور کی جانب سے کی گئی ہے جو ملک بھر کے بیشتر اسپتالوں میں 380پلانٹس کی تنصیب کا کام کریں گے ۔آکسیجن،کوویڈ19کے مریضوں کا علاج کرنے والے نگہداشت صحت کے مراکز اور اسپتالوں کے لئے کافی اہم ہے ۔