5089 جائیدادوں پر تقررات کیلئے 20 تا 30 نومبر آن لائن امتحانات
حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر ( سیاست نیوز ) ٹیچرس تقررات سے متعلق ( ڈی ایس سی 2023 ) درخواستوں کی ادخال کا 20 ستمبر سے آغاز ہورہا ہے ۔ 21 اکٹوبر تک درخواستیں قبول کی جائینگی ۔ 20 تا 30 نومبر تک کمپیوٹر کی بنیاد پر امتحانات کا انعقاد کیا جائیگا ۔ واضح رہے کہ 5089 ٹیچرس جائیدادوں پر تقررات کیلئے محکمہ تعلیم نے 6 ستمبر کو نوٹیفکیشن جاری کیا ہے ۔ اسکول اسسٹنٹ کی 1739 ‘سکنڈری گریٹر ٹیچر کی 2575‘ لنگویج پنڈت کی 611 اور فزیکل ایجوکیشن ٹیچر کی 164 جائیدادوں پر تقررات کئے جارہے ہیں ۔ درخواست فیس 1000 روپئے مقرر کی گئی ہے ۔ ایس جی ٹی جائیدادوں کیلئے صرف ڈی ایڈ مکمل کرنے والے اہل ہونگے ۔ اسکول اسسٹنٹ جائیدادوں کیلئے بی ایڈ سے متعلق میتھڈ مکمل کرنے والے اہل ہونگے ۔ چار سالہ ڈگری کورس مکمل کرنے والے امیدوار اپنی قسمت آزماسکتے ہیں ۔ بی ایڈ ۔ ڈی ایڈ سال آخر اور آخری سمسٹر میں زیرتعلیم امیدوار بھی درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔ یکم جولائی 2023 کو 44 سال عمر مکمل کرنے والے امیدوار بھی درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔ سرکاری ملازمین کو پانچ سال‘ سابق فوجیوں کو 3 سال‘ ایس سی ۔ ایس ٹی ۔ بی سی اور ای ڈبلیو ایس امیدواروں کو 5 سال‘ معذورین کو عمر میں 10 سال کا استثنی دیا جارہا ہے ۔ سنگاریڈی ٹاون کے ساتھ تمام 10 متحدہ اضلاع کے ہیڈکوارٹرس پر امتحانی مراکز قائم کئے جائیں گے ۔ ن