نئی دہلی: لوک سبھا میں چہارشنبہ کو دراوڑ منیترا کزگم (ڈی ایم کے ) پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سینتھل کمار کے قابل اعتراض بیان کے خلاف ہنگامہ ہوا، جس کی وجہ سے ایوان کی کارروائی دوپہر 12بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ایوان کی کارروائی سروع ہوتے ہی ڈی ایم کے رکن پارلیمنٹ کے قابل اعتراض بیان پر حکمراں جماعت کے اراکین معافی مانگنے کا مطالبہ کرتے ہوئے نعرے بازی کرنے لگے ۔ اسی دوران وقفہ سوالات شروع ہو گیا۔ جس کے بعد حکمراں جماعت کے اراکین پرسکون ہوگئے اور ایوان کی کارروائی خوش اسلوبی سے چلنے لگی۔ ایوان کی کارروائی تقریباً 40 منٹ تک خوش اسلوبی سے جاری رہی۔ شوروغل کے درمیان اسپیکر نے کارروائی ملتوی کی ۔