آرمور ۔20 نومبر ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) بی آر ایس کے ضلع صدر اور سابق ایم ایل اے آرمور جیون ریڈی نے نظام آباد خانگی ہاسپٹل میں زیر علاج نظام آباد میر نیتو کرن کے شوہر کی عیادت کی اورکہا کہ وہ نظام آباد سٹی میئر ڈنڈو نیتو کرن کے شوہر ڈنڈو شیکھر پر حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے ڈنڈو شیکھر کی عیادت کے دوران یہ بات کہی جو نظام آباد شہر کے ایک پرائیویٹ اسپتال میں زیر علاج ہیں اور ان کی ہمت افزائی کرتے ہوئے اُنھیں یقین دلایا کہ وہ پریشان نہ ہوں ، وہ ہر طرح سے اُن کا ساتھ دیں گے۔ اس موقع پر پرو جیون ریڈی کے ہمراہ دیگر قائدین موجود تھے ۔