ڈی ڈبلیو کا آزادی اظہار رائے ایوارڈ یولیا ناوالنایا کے نام

   

برلن: جرمنی کے بین الاقوامی نشریاتی ادارہ ڈی ڈبلیو (ڈوئچے ویلے) کا دسواں فریڈیم آف اسپیچ ایوارڈ روس کے اپوزیشن لیڈر الیکسی ناوالنی کی بیوہ اور ان کی انسداد بدعنوانی فاؤنڈیشن کو دینے کا اعلان کیا گیا ہے۔ جرمنی کے بین الاقوامی نشریاتی ادارے نے جمعہ کو اعلان کیا ہیکہ ڈی ڈبلیو کا فریڈم آف اسپیچ ایوارڈ 2024 یولیا ناوالنایا اور ان کی روسی اینٹی کرپشن فاؤنڈیشن کو دیا جائے گا۔ ناوالنایا متوفی روسی اپوزیشن لیڈر اور اینٹی کرپشن فاؤنڈیشن کے بانی الیکسی ناوالنی کی بیوہ ہیں۔یہ 10 واں فریڈم آف سپیچ ایوارڈ وہ ذاتی طور پر پانچ جون کو برلن میں وصول کریں گی۔ اس موقع پر جرمن وزیر خزانہ کرسٹیان لینڈنر تہنیتی خطاب بھی کریں گے۔