ڈی کے ارونا نے کانگریس میں شمولیت کا امکان مسترد کردیا

   

حیدرآباد ۔26۔اکتوبر (سیاست نیوز) بی جے پی کی قومی نائب صدر ڈی کے ارونا نے کانگریس میں شمولیت سے متعلق اطلاعات کو مسترد کردیا ۔ حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی کے ارونا نے کہا کہ بی جے پی چھوڑنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ بعض گوشوں سے کانگریس میں شمولیت کی افواہیں پھیلائی جارہی ہیں۔ ارونا نے کہا کہ کانگریس قائدین مائنڈ گیم کے ذریعہ عوام کو گمراہ کر رہے ہیں ۔ ارونا نے کہا کہ بی جے پی نے انہیں قومی نائب صدر کے عہدہ پر فائز کرتے ہوئے باوقار مقام دیا ہے ۔