کئی ایم پی اور ایم ایل اے ایکناتھ شندے میں شامل ہونے کے خواہاں: شائنا این سی

   

نئی دہلی: شیو سینا کی رہنما شائنا این سی نے دعویٰ کیا کہ شیو سینا (یو بی ٹی) کے کئی اراکینِ پارلیمنٹ (ایم پی)، اراکینِ اسمبلی (ایم ایل اے) اور کارکن ایکناتھ شندے کے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کئی ایم پی، ایم ایل اے اور کارکن شندے جی کے ساتھ شامل ہونا چاہتے ہیں۔ جب ادھو ٹھاکرے کو اپنے کارکنوں سے ملنا چاہیے تھا، تو انہوں نے الگ راستہ اختیارکیا۔ ریلوے اسٹیشن پر المناک بھگدڑ کے حوالے سے، شائنا این سی نے غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ایک سانحہ قرار دیا۔چاہے وہ ریلوے وزیر ہو یا کوئی اور افسر، اگر وہ اپنا کام ٹھیک سے نہیں کرتے تو آپ کچھ بھی مطالبہ کر سکتے ہیں، لیکن یہ واقعہ ایک سانحہ تھا، ایک حادثہ تھا۔