نئی دہلی: ملی جانکاری کے مطابق ملک کی کم از کم درجن بھر ریاستوں کو آنے والے دنوں میں بھاری بجلی بحران کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے ۔ اس وجہ یہ ہے کہ انڈین اینرجی ایکسچینج نے چھتیس گڑھ ، مہاراشٹر ، آندھر پردیش ، تلنگانہ ، تمل ناڈو ، بہار ، جھارکھنڈ، کرناٹک ، منی پور ، میزورم ، جموں و کشمیر ، مدھیہ پردیش راجستھان پر جمعرات آدھی رات سے پاور ایکسچینج میں بجلی کا سودہ کرنے سے منع کردیا ہے ۔ اس کیلئے وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ ان ریاستوں نے بجلی پلانٹس کو وقت پر بقایہ کی ادائیگی نہیں کی ہے ۔