کئی مسلم ممالک کیلئے نئے یو اے ای ویزے بند

   

دبئی : متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت ایسے 13ملکوں کے شہریوں کے لیے نئے ویزوں کے اجرا کا عمل روک دیا ہے۔ نیوز ایجنسی رائٹرزکے مطابق ان ممالک کی فہرست میں زیادہ تر مسلمان ممالک شامل ہیں۔متحدہ عرب امارات نے پاکستان سمیت ایسے تیرہ ملکوں کے شہریوں کے لیے نئے ویزوں کے اجرا کا عمل روک دیا ہے۔ نیوز ایجنسی رائٹرزکے مطابق ان ممالک کی فہرست میں زیادہ تر مسلمان ممالک شامل ہیں۔متحدہ عرب امارات کے ایک سرکاری کاروباری پارک کی جانب سے جاری کردہ ایک دستاویز کے مطابق امارتی ریاست نے کم از کم 13 ملکوں کے شہریوں کے نئے ویزا جاری کرنے کا عمل روک دیا ہے۔ خبررساں ادارے رائٹرزکی اطلاعات کے مطابق ان تیرہ ممالک کی فہرست میں پاکستان، ایران، شام اور صومالیہ سمیت زیادہ تر مسلمان ملک شامل ہیں۔امارات کے ایک بزنس پارک میں کام کرنے والی کمپنیوں کو یہ دستاویز بھیجا گیا تھا۔ اس دستاویز میں امیگریشن کے حوالے سے بتایا گیا کہ اٹھارہ نومبر کے بعد سے افغانستان، لیبیا اور یمن سمیت 13ملکوں میں موجود افراد کے لیے نئی ملازمت اور وزٹ ویزا کی درخواستیں معطل کردی گئی ہیں۔رائٹرز نے اس دستاویز کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ یہ ویزا پابندیاں اٹھارہ نومبر سے عمل میں آچکی ہیں اور ان پر آئندہ نوٹس تک عملدرآمد کیا جائے گا۔اس دستاویز کے مطابق یہ ویزا بین الجزائر، کینیا، عراق، لبنان، پاکستان، تیونس اور ترکی کے شہریوں پر بھی لاگو ہوتا ہے۔ تاہم یہ واضح نہیں ہے کہ آیا اس پابندی میں کسی قسم کا استثنیٰ موجود ہے یا نہیں۔