کائی نشیکوری کی دبئی اوپن میں پیشقدمی

   

دبئی۔27 فروری (سیاست ڈاٹ کام ) دبئی ٹینس چمپئن شپس کے پہلے راؤنڈ میں ٹاپ سیڈ جاپان کے کائی نشیکوری نے فرانس کے بینوئٹ پائرے کو 6-4 اور6-3 سے ہرا دیا جبکہ مارکوس بغداتیس،ہیوبرٹ ہرکاکز،ڈیننس کڈلا،ریکارڈس بیرانکس اور ایگور گراسیموف بھی سیکنڈ راؤنڈ میں جا پہنچے۔ میکسیکن اوپن کے ابتدائی راؤنڈ میں نمبر چھ سیڈ امریکا کے فرانس ٹیافو نے آسٹریلیا کے جورڈن تھامپسن کو 3-6، 6-4 اور 6-3 جبکہ نمبر سات سیڈ امریکا کے اسٹیو جانسن نے میکسیکو کے جیرارڈو لوپیز ویلاسینور کو 7-5 کے یکساں اسکور سے شکست دی اور سوئٹزرلینڈ کے اسٹینسلاس واورینکا، جرمنی کے پیٹر گوائیزک اور نمبر آٹھ سیڈ آسٹریلیا کے جان ملمین کے ساتھ دوسرے مرحلے میں جا پہنچے۔اسی ٹورنمنٹ کے ویمنز سنگلز ایونٹ میں نمبر تین سیڈ کروشیا کی ڈونا ویکچ،برطانیہ کی کیٹرین بولٹر،برازیل کی بیٹریز ہداد مائیا،پورٹو ریکو کی مونیکا پوئیگ اور چین کی یفان وانگ نے دوسرے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا تاہم نمبرچھ سیڈ یونان کی ماریا سکاری مات کھا گئیں۔