کابل ۔ 5 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) کابل میں طالبان کے ذریعہ کی گئی تازہ بمباری میں کم و بیش پانچ افراد ہلاک ہوگئے جسے کابل میں کیا جانے والا ایک اور دہشت گرد حملہ تصور کیا جارہا ہے جبکہ دوسری طرف امریکہ اور طالبان کے درمیان ایک ایسے معاہدہ کیلئے بات چیت کی جارہی ہے جس کے تحت امریکی فوج کے افغانستان سے نکلنے کی راہ ہموار ہوجائے۔ دریں اثناء افغان انٹلیجنس سرویس نے بتایا کہ دھماکہ سے شاش دارک نامی علاقہ دہل گیا جو ایک انتہائی سیکوریٹی والا گرین زون علاقہ ہے جہاں اہم دفاتر بشمول دی نیشنل ڈائرکٹوریٹ آف سیکوریٹی (NDS) بھی واقع ہے۔ اس موقع پر وزیر اکبرخان ہاسپٹل کے جنرل منیجر فرید احمد کریمی نے بتایا کہ پانچ مہلوکین کی نعشوں اور 25 زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے۔
