کابل یونیورسٹی کے باہر بم دھماکہ، 6 افراد ہلاک

,

   

Ferty9 Clinic

کابل ۔ 19 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) کابل یونیورسٹی کے باب الداخلہ کے باہر ایک زوردار بم دھماکہ میں چھ افراد ہلاک اور دیگر 27 زخمی ہوگئے۔ پولیس اور ہیلتھ افسران کے مطابق اب تک کسی بھی فرد یا گروپ نے دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے تاہم طالبان اور دولت اسلامیہ کا گروپ اکثر و بیشتر افغانی فوج، سرکاری عہدیداران اور اقلیتی شیعہ طبقہ کو نشانہ بناتے ہوئے دھماکے کرتے رہتے ہیں۔ صبح کی اوقات میں ہوئے دھماکہ میں دو گاڑیاں شعلہ پوش ہوگئیں البتہ اب تک یہ معلوم نہیں ہوا ہیکہ دھاکہ خودکش بم حملہ آور نے کیا ہے یا ڈیٹونیٹر کے ذریعہ انجام دیا گیا۔ کابل پولیس کمشنر فردوس فرمارز نے یہ بات بتائی جبکہ ہلاکتوں کی تعداد وزارت صحت کے ترجمان ڈاکٹر وحیداللہ نے جاری کی جنہوں نے ٹوئیٹر کے ذریعہ چھ افراد کے ہلاک ہونے کی توثیق کی۔ زخمیوں کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ یہاں اس بات کا تذکرہ بھی ضروری ہیکہ یونیورسٹی کے کمپاؤنڈ میں کئی ہوسٹلس واقع ہیں جہاں دوران گرما طلباء قیام کرتے ہوئے کلاسیس میں شرکت کرتے ہیں اور تحقیق (ریسرچ) کا کام بھی انجام دیتے ہیں۔